کھیل کھلاڑی

سمجھاتے سمجھاتے پریشان ہو اٹھے سابق انگلش کپتان ناصر حسین کہ۔۔۔۔۔

لندن: 28 فروری
ان دنوں روس نے یوکرین پر زبردست حملہ کر دنیا کے سامنے اپنی طاقت و وقوت کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہے۔ جہاں روس کے اس حملہ کی دنیا کے اکثر خطوں میں جم کر تنقید ہورہی ہے وہیں کچھ لوگ اپنی خود کی دنیا(سوشلستان) میں اپنی بھڑاس نکالنے میں مشغول ہیں۔ مگر ان سب کے درمیان انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین کا وقت بڑی مشکلوں سے گزر رہا ہے۔ آج کل وہ لوگوں کو اس بات کی صفائی دینے میں پریشان ہیں کہ وہ روسی صدر والدمیر پوتن نہیں ہیں۔

جی ہاں! کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر سابق انگلش کپتان ناصر حسین کو پوتن کہہ کر ٹرول کرنا شروع کردیا۔ جس کے بعد انھیں خود ہی صفائی دینی پڑی کہ وہ پوتن نہیں بلکہ ناصر حسین ہیں۔ دراصل روسی صدر والدمیر پوتن اور سابق انگلش کرکٹر ناصر حسین کا چہرہ کچھ ملتا جلتا ہے۔ اسی لیے لوگوں نے ناصر حسین کو پوتن کہنا شروع کردیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!