مرادآباد

دارالعلوم رضویہ مصطفویہ فیروزآباد میں جلسہ دستاربندی

مورخہ 27/2/2022 بروز اتوار دارالعلوم رضویہ مصطفویہ بی پی ایل گراؤنڈ کے سامنے فیروزآباد میں جلسہ دستاربندی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دو حافظ قرآن کی دستاربندی ہوئی اور اسمیں باہر سے تشریف لانے والے خصوصی خطیب ناشر مسلک اعلی حضرت ،حضرت علامہ مولانا عبدالمنان کلیمی صاحب قبلہ مرادآبادی نے قرآن کی عظمت و رفعت پر پُر مغز خطاب کیا،جناب قاری عادل رضا نے نعت رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پڑھ کر جلسے کے ماحول کو خوشگوار بنا دیا جب کہ نظامت کے فرائض ناظم اجلاس منبع اخلاص حضرت محمد ارشد خان رضوی صاحب نے بہت ہی خوبصورت انداز میں انجام دی، جب کہ آگرہ سے تشریف لانے والے علامہ مولانا مسرور رضا قادری صاحب نے علم دین حاصل کرنے والوں کی فضیلت و عظمت پر اچھوتے انداز میں تقریر کی۔ پروگرام میں مولانا عین الہدیٰ صاحب،مولانا اسلم نوری صاحب، مولانا فاروق رضا، مولانا انور رضوی، مولانا ارشد رضوی، مولانا اقبال، حافظ عادل رضا، حافظ سعود رضا، عارف رضا اور شہر کے دیگر معززین نے شرکت کی۔ پروگرام کے کنوینر و ذمہ دار حضرت مولانا مظفر حسین صاحب برکاتی نے تمام علماء کرام، اور حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!