میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 4جنوری// طاہر شاہ (سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ) نے کہا ہمیں 15 جنوری کے کسان مورچہ جو ممبئی میں رانی باغ سے نکل کر کالا گھوڑا تک جائے گا میں میراروڈ سے زیادہ سے زیادہ افراد کو شریک کروانا ہے کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ان کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے ۔ کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اگر یہ احتجاج ناکام ہوتا ہے تو وطنِ عزیز میں پھر کوئی احتجاج کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ ڈاکٹر عظیم الدین صاحب ( ہم بھارتیہ ) نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسان تحریک صرف کسانوں کے لئے نہیں ہے۔متنازعہ زرعی قوانین کی مار ہم سب پر پڑے گی۔ سبھی متاثر ہوں گے ستر اور اسی سال کے بوڑھے کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ہم کسانوں کو سلام کرتے ہیں ۔ہر ہندوستانی کو کسانوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی چاہیے۔مولانا زکریا ( صدر جمعیتہ العلماء ارشد مدنی گروپ میراروڈ) نے کہا کہ ہمیں اس مورچے کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے روزانہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ سوشل ورکر ونود کمار نے کہا کہ جو فاشسٹ ہیں وہ ڈرتے ہیں ۔ آج سرکار جھوٹ پھیلا رہی ہے ۔ عدم تشدّد میں بڑی طاقت ہوتی ہے ۔ ہمیں یہ لڑائی عدم تشدّد کے سہارے لڑنی ہوگی۔ ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ نے کہا کہ این آر سی کے خلاف مظاہروں کو مذہبی رنگ دے کر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسان آندولن کو مذہبی رنگ نہیں دے پائے ۔میٹینگ میں ہم بھارتیہ میراروڈ،جماعت اسلامی میراروڈ،سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ،بہوجن ونچت اگھاڑی، کے ذمہ داران، حقوقِ انسانی کی کارکن ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ اور دیگر مقامی سماجی کارکنان شریک ہوئے۔ جماعت اسلامی میراروڈ کے امیر مقامی جناب عطاء الحق نے سب شکریہ ادا کیا۔ میٹینگ کی نظامت سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ کے سیکریٹری ساجد محمود شیخ نے کی ۔
متعلقہ مضامین
اعلیٰ حضرت نے دین کی خدمت انجام دی تو آپ کی مقبولیت عرب و عجم میں پھیل گئی
جانشین حضور تاج الشریعہ حضور عسجد میاں دام فیوضہ کا دورۂ خاندیش ساودہ (جلگاؤں): بزرگوں کی یاد منانے کا اصل فائدہ یہ ہے کہ جو ان کے نقش قدم پر چلے گا وہ ہدایت پائے گا- اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں: ترے غلاموں کا نقشِ قدم ہے راہِ خداوہ کیا بہک سکے جو یہ سُراغ لے […]
چلتی ٹرین میں پولیس افسر کے ہاتھوں 3 مسلمانوں کا قتل
چلتی ٹرین میں پولیس افسر کے ہاتھوں 3 مسلمانوں کا قتل۔
پولیس افسر نے اپنے سینیئر افسر کو بھی مار گرایا۔
تحفظ ناموس رسالت سے متعلق بے داری ضروری؛ تحریک فروغ اسلام کی میٹنگ میں اہم امور پر تبادلۂ خیال
مالیگاؤں: ہماری آواز(پریس ریلیز)20 جنوری// مسلمان اپنے مرکز عقیدت مصطفی جان رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بے پناہ محبت رکھتا۔جس طرح بارگاہ رسالت مآب ﷺ کا ادب و احترام ایمان کا لازمہ ہے۔ اسی طرح اس مقدس بارگاہ کے گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچانا ایمانی تقاضا ہے۔اس کی نظیر احادیث طیبہ اور […]