ممبئ مہاراشٹر میں واقع دارالعلوم رضائے مصطفیٰ چاندنگر،کوسہ،ممبرا کے شعبۂ حفظ کے دو کم سن ہونہار طالب علموں حافظ محمد عثمان بن امیر احمد ساکن:سرائےقاضی بہرائچ شریف(یوپی)
اور حافظ عبد الحمید بن مدارو ساکن : علیا بلبل بہراٸچ شریف (یوپی) نے دارالعلوم کے سربراہ حضرت حافظ وقاری باب السلام صاحب قادری کی سرپرستی اور اپنے استاذ خاص حضرت حافظ وقاری محمدشریف القادری اشفاقی بہرائچی وحضرت حافظ وقاری محمدسعود رضاقادری کی نگرانی اور دارالعلوم کے دیگر اساتذہ وطلبہ کی موجودگی میں ایک نشست میں مکمل قرآن پاک سناکر اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے اونچا کردیا-
اللّٰہ تعالیٰ عزیزم حافظ محمدعثمان سلّمہ اور حافظ عبدالحمید سلمہ کو مزید علوم دینیہ کے حصول کی توفیق سعید بخشے-
حافظ محمدعثمان نے صبح آٹھ بجے سے پوراقرآن پاک ایک نشست میں سنانا شروع کیا اور بحمداللّٰہ محض ایک غلطی کے ساتھ شام ساڑھے چھ بجے تک پورا قرآن پاک مکمل کردیا-
اور حافظ عبد الحمید نے بھی صبح آٹھ بجے سنانا شروع کیا اور بحمد اللہ محض دو غلطیوں کے ساتھ شام سات بجے تک پورا قرآن پاک مکمل کردیا
اس موقع پر دارالعلوم میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں دارالعلوم کے اساتذہ وطلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے حافظ محمدعثمان اور حافظ عبد الحمید کو مبارکباد پیش کی اور ان کے تابناک مسقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا-
ازیں قبل دارالعلوم رضائے مصطفیٰ کے ایک اور طالب علم حافظ محمد شاہد بھی ایک نشست میں مکمل قرآن سنانے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ۔
یقیناً قرآن پاک کا حافظ ہونا بہت ہی اکرام و اعزاز کی بات ہے،کل قیامت کے روز حافظ قرآن اور حافظ قرآن کے والدین کو امتیازی مقام ومرتبہ عطا کیا جائےگا اور اعزاز واکرام سے نوازا جائے گا-
اس مجلس میں امت مسلمہ کے لیے دعائے خیراور ملک وملت کے فلاح و بہبود کی دعا کی گئی۔

رپورٹ: محمدشریف القادری اشفاقی بہرائچی!
صدرالمدرسین:دارالعلوم رضائے مصطفیٰ چاندنگر،کوسہ،ممبرا، تھانے، ممبئ[مہاراشٹر]