(علی گڑھ ،23 فروری،امجدی) البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ کے ایکس اسٹوڈنٹس مولانا زین العابدین مصباحی نے اردو زبان میں جے آر ایف، مولانا مدثر اشرفی جامعی نے فارسی زبان میں اور مولانا ظفریاب حلیمی مصباحی نے اردو زبان میں نیٹ کوالیفائی کیا ہے.
مولانا زین العابدین مصباحی نے تعلیمی سال 2020 /2021 میں اردو زبان میں جے آر ایف کوالیفائی کیا، مولانا موصوف نے ابتدائی اسکولی تعلیم اپنے آبائی وطن مغربی بنگال سے حاصل کی، جامعہ اشرفیہ سے فضیلت، البرکات سے Advance diploma in personality development & Islamic Studies
جامعہ ملیہ اسلامیہ سینٹر ل یونیورسٹی نئی دہلی سے :بی.ایڈ اور ایم۔ اے کی ڈگری حاصل کی.
مولانا محمد مدثر جامعی نے فارسی زبان میں نیٹ کوالیفائی کیا. مولانا محمد مدثر جامعی نے ابتدائی تعلیم آبائی وطن بھاگلپور بہار سے حاصل کی، جامع اشرف سے 2014 میں دستار فضیلت لی اور دوسالہ کورس البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر سے حاصل کی۔ برکت اللہ یونیورسٹی بھوپال سے ایم اے کیا اور فی الحال جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ہندوستان کی اہلسنت و جماعت کی بڑی تنظیموں میں سے ایک مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے صدر بھی ہیں۔ نیشنل اور انٹرنیشنل سیمینار میں کئی مقالے پیش کر چکے ہیں۔
مولانا ظفر یاب حلیمی مصباحی نے اردو زبان میں نیٹ کوالیفائی کیا. مولانا موصوف مظفرپور بہار کے رہنے والے ہیں انہوں نے جامعہ اشرفیہ مبارکپور سے فضیلت اور ریسرچ (تحقیق) کرنے کے بعد یونیورسٹی کا رخ کیا، مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی سے بی. اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ سینٹرل یونیورسٹی، نئی دہلی سے بی. ایڈ اور فی الحال جے این یو سے ایم. اے. کر رہے ہیں.
مولانا ظفریاب مصباحی نے ضیاء الرحمن امجدی سے کہا کہ اس سال نیٹ کوالیفائی کیا ہوں اور اس سے پہلے سی ٹیٹ بھی کوالیفائی کر چکا ہوں، مستقبل میں پی ایچ ڈی کا ارادہ ہے.
مذکورہ حضرات کا جے آر ایف اور نیٹ کوالیفائی ہونے پر خصوصی طور سے البرکات اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر حضرت مولانا سید محمد امان قادری دام ظلہ اور ڈاکٹر افضل مصباحی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اردو، بی ایچ یو بنارس، علامہ صدر الوری مصباحی، استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، شیخ نعمان احمد ازہری، ڈاکٹر سلمان رضا علیمی، مولانا سید نور عالم مصباحی ریسرچ اسکالر شعبہ فارسی اے ایم یو علی گڑھ اور ادارے کے تمام اساتذہ اور طلبہ نے ان حضرات کی کامیابی پر مبارکباد پیش کیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے خوب خوب دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ضیاء الرحمن امجدی علی گڑھ