علی گڑھ

تہنیتی گلدستے

البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ کے ایکس اسٹوڈنٹس مولانا زین العابدین مصباحی نے اردو زبان میں جے آر ایف، مولانا مدثر اشرفی جامعی نے فارسی زبان میں اور مولانا ظفریاب حلیمی مصباحی نے اردو زبان میں نیٹ کوالیفائی کیا ہے،

اس خوشی کے موقع پر خصوصی طور سے ادارے کے ڈائریکٹر حضرت مولانا سید امان قادری دام ظلہ اور ڈاکٹر افضل مصباحی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اردو، بی ایچ یو بنارس، علامہ صدر الوری مصباحی، استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، شیخ نعمان احمد ازہری، ڈاکٹر سلمان رضا علیمی، مولانا سید نور عالم مصباحی ریسرچ اسکالر شعبہ فارسی اے ایم یو علی گڑھ اور ادارے کے تمام اساتذہ اور طلبہ نے ان حضرات کی کامیابی پر تہنیتی گلدستے پیش کیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے خوب خوب دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دعا گو
محمد عارف رضا نعمانی مصباحی
ایڈیٹر: پیام برکات،علی گڑھ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!