ادبی گلیاروں سے بارہ بنکی

بزم ایوانِ غزل کاماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

سعادت گنج،بارہ بنکی (پریس ریلیز)
بزم ایوان غزل کا ماہانہ طرحی مشاعرہ آیئڈیل انٹر کالج سعادت گنج کے وسیع ہال میں منعقد ہواجسکی صدارت معروف شاعر امیر حمزہ اعظمی نے فرماٸی مہمان خصوصی کی حیثیت سے حامد مصطفےا بادی نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض بیڈھب بارہ بنکوی نے انجام دئے مشاعرہ انتہاٸی کامیاب رہا پسند کئے گئے اشعار درج ذیل ہیں

مری بیمائگی کا تم نہ ان سے تذکرہ کرنا
یہ خطرہ ہے مری بیٹی کا رشتہ ٹوٹ جائیگا
امیر حمزہ اعظمی

وہ انساں کوئ ہو اچھے سے اچھا ٹوٹ جائیگا
مقابل چار جھوٹے ہوں تو سچا ٹوٹ جائیگا
بیڈھب بارہ بنکوی

ہماری آرزؤں کا جنازہ اتنا بھاری ھے
اگر کاندھا نہ بدلینگے تو کاندھا ٹوٹ جائیگا
کلیم طارق

یہ سیل ظلم ٹکرائیگی کب تک میری کشتی سے
زرا سا حوصلہ رکھو یہ دریا ٹوٹ جائیگا
حامد مصطفی آبادی

درختواسقدر تم خوش نہ ہو اپنی سجاوٹ پر
خزاں جب آئیگی تو پتہ پتہ ٹوٹ جائیگا
اثر سیدنپوری

اگر دیکھو گے ہمکو ہندو اور مسلم کی عینک سے
ہمارا آپ سے صدیوں کا رشتہ ٹوٹ جائیگا
عاصی چوکھنڈوی

پرندہ بازؤں سے روز گہری چوٹ کرتا ہے
اسے امید ہے اک دن یہ پنجرہ ٹوٹ جائیگا
بشر مسولوی

نقاب رخ اٹھا دیں وہ اگر تو چاند پھر تیرا
غرور حسن جتنا ہے وہ سرا ٹوٹ جائیگا
سحر ایوبی

بقول مصطفےحقدار ہو گے تم جہنم کے
تمھاری ذات سے جو دل کسی کا ٹوٹ جائیگا

اسکے علاوہ راشد ظہور مشتاق بزمی دلکش چوکھنڈوی شفیق ضرار نے اپنا کلام پیش کیا
آئندہ مشاعرہ 27 مارچ کو
مصرع
گلستاں دیکھ چکے اب چلو صحرا دیکھیں پر ہو گا

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!