مہوبہ ہماری آواز:12دسمبر(پریس ریلیز)
اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ جات کے معاملے میں غلط اطلاعات دینے پر محکمہ روینو کے چھ لیکھ پالوں کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ 84 دیگر کے خلاف جانچ بیٹھائی گئی ہے۔
اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امیش کمار نے ہفتہ کو بتایاکہ ضلع میں سرکاری زمینوں، تالابوں کی زمین پر قبضہ کی بڑی تعداد میں موصول ہوئی شکایات پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ستیندر کمار نے تینوں تحصیلوں مہوبہ،چرخاری اور کلپہاڑ کے لیکھ پالوں سے رپورٹ طلب کی تھی۔
ان رپورٹ کی بنیاد پر زمینوں سے قبضہ ہٹانے کے لئے تحصیل سطح پر اینٹی زمین مافیا ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔