بنگال

بنگال: بی۔جے۔پی۔ قومی صدر جے۔پی۔ نڈا کے قافلہ پر حملہ! لیکن بال بال بچے وجئے ورگیہ

کلکتہ (اے۔این۔آئی۔) بھارتیہ جنتا پارٹی (B.J.P.) کے قومی صدر جے۔پی۔ نڈا آئندہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کولکتہ میں دو روزہ دورے پر ہیں۔ یہاں وہ بہت سے سیاسی پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسی درمیان آج ڈائمنڈ ہاربر جاتے ہوئے جے۔پی۔ نڈا کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا۔ ٹی۔ایم۔سی۔ کارکنوں پر ڈنڈے اور لاٹھیوں سے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس حملے میں بی۔جے۔پی۔ رہنما کیلاش وجئے ورگیہ کی کار پر بھی پتھراؤ کیا گیا تھا لیکن وہ بال بال بچ گئے۔

اس حملے کے بعد کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ میں اس حملے میں زخمی ہوا ہوں۔ پارٹی صدر کی گاڑی پر بھی حملہ ہوا۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پولیس کی موجودگی میں غنڈوں نے ہم پر حملہ کیا۔ ایسا لگا جیسے ہم اپنے ہی ملک میں نہیں ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے۔این۔آئی۔ کے مطابق مظاہرین نے ڈائمنڈ ہاربر میں بی جے پی رہنما کیلاش وجئے ورگیہ کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جب وہ جنوبی 24 پرگنہ جا رہے تھے۔ مظاہرین نے سڑک کو روکنے کی بھی کوشش کی جہاں سے بی جے پی صدر جے پی نڈا کا قافلہ گزر رہا تھا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے