کھیل کھلاڑی

کرکٹ: وکٹ کیپر بلےباز پارتھیوپٹیل نے کرکٹ کو کہا الواداع

ہماری آواز دہلی

نئی دہلی، 09 دسمبر (نامہ نگار) سابق ہندوستانی وکٹ کیپر بلےباز پارتھیو پٹیل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ کا آج اعلان کیا۔ پارتھیو پٹیل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ پارتھیو نے ہندوستان کی جانب سے 25 ٹسٹ، 38 ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں پارتھیو نے لکھا ’’ آج میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں اور اسی کے ساتھ میرا 18 سال کا طویل کیریر ختم ہورہا ہے۔ میں کئی لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ بی سی سی آئی نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اور 17 سال کے نوجوان کھلاڑی کو ٹیم انڈیا کے لئے کھیلنے کا موقع ملا ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے