ایم۔پی۔

مدھیہ پردیش: کنویں میں گری باراتیوں سے بھری کار؛ 6 کی موت 3 زخمی

ہماری آواز 9دسمبر،مدھیہ پردیش(نعیم الدین فیضی)
چھتر پور:ضلع کے تقریبا 35کلو میٹر کی دوری پر واقع دیوان جی کا پوروا گاوں کے پاس باراتیوں سے بھری گاڑی کنویں میں گر گئی جس سے چھ افراد کے مرنے اور تین کے زخمی ہونے کی خبر کی تصدیق ہوئی ہے۔
مہاراج پور تھانہ انچارج جیڈ واے خان نے بتایا کہ کنویں میں منڈیر نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کو دکھائی نہ دیا اور گاڑی 9 باراتیوں سمیت کنویں میں گر گئی جس میں موقع پر ہی چھ افراد کی موت ہوگئی جب کہ تین افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔سبھی باراتیوں کا تعلق اتر پردیش کے مہوبہ ضلع سے ہے۔حادثہ کی خبر سن کر وزیر اعلی نے تعزیت پیش کی اور متوفیوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ دینے کا حکم بھی دیا ہے۔حادثے میں فوت شدگان کی شناخت چھتر پال سنگھ 40،راجو کسواہا37،رام رتن 37،گھنشیام 55،کلدیپ 22،رام سہاے25 کے طور پر ہوئی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے