صحت و تندرستی

کورونا وائرس کے مریضوں کے گھر کے باہر پوسٹر نہیں چسپاں کیے جائیں گے: سپریم کورٹ

ہماری آواز دہلی
نئی دہلی، 9 دسمبر (نامہ نگار) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے گھر کے باہر مناسب حکم کے بغیر پوسٹر نہ لگانے کی ہدایت دی جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے گھروں کے باہر پوسٹر اور انتباہی اشارے نہیں لگائے جانے چاہئیں۔
بنچ نے واضح کیا کہ ایسے پوسٹر صرف خصوصی حالات میں چسپاں کیے جاسکتے ہیں جب حکام کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت خصوصی ہدایت کی جائے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے متعلقہ درخواست نمٹا دی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے