لکھنؤ ہماری آواز :09دسمبر(نامہ نگار) اترپردیش کی یوگی حکومت عمر رسیدہ والدین کو ستانے اور بڑھاپے میں ان کی جائیداد ہڑپ کر انہیں نظر انداز کرنے والوں پر شکنجہ کسنے کے لئے والدین و عمر رسیدہ افراد کے مین ٹیننس و بہبود مینول-2014 میں ترمیم کر کے اس میں بے دخلی کو جوڑنے کی تجویز تیار کررہی ہے۔
ریاستی محکمہ قانون کے سکریٹری سپنا ترپاٹھی نے بتایا کہ مذکورہ بالا مینول کے مجوزہ ترمیم مین نہ صرف بزرگ والدین کے بچوں بلکہ رشتہ داروں کو بھی جوڑا جائے گا۔
متاثرہ والدین اگر چاہیں گے تو وہ اپنا کیس پہلے ایس ڈی ایم کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔