سماجی گلیاروں سے قومی خبریں

قومی وملی تنظیمیں بھی کریں بھارت بند کی مکمل حمایت: نعیم الدین فیضی برکاتی

ہماری آواز 7 دسمبر(نامہ نگار)
معروف صحافی نعیم الدین فیضی برکاتی نے ہماری آواز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملک کی آن بان شان ہیں ۔وہ پورے ملک کو کھانا پہنچانے میں تن من اور دھن کی بازی لگاتے ہیں۔اس وقت پورے ملک میں کسانوں کے ذریعے پر امن مظاہرے چل رہے ہیں جس پر حکومت کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے۔ایسے میں کسان نے بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔جس کی حمایت میں سیاسی لیڈروں نے بیان جاری کرکے مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔مولانا نے ہماری آواز سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کی چھوٹی بڑی قومی وملی تنظیمیوں کو بھی بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کر پوری مستعدی کے ساتھ حصہ لینا چاہیے کہ کسانوں کے مطالبات صرف کسانوں کے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے مطالبات ہیں۔لہذا ہماری مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ہر محاظ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کو ہر طرح سے مضبوط کریں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے