بلگرام ہماری آواز
ہردوئی کسان یونین (بھانو) کے ریاستی سکریٹری قاری عبدالمعید چودھری نے سبھی طبقات کے لوگوں سے حکومت کے 3زرعی قوانین کے خلاف جاری پرامن کسان تحریک کے ضمن میں آج 8/ دسمبر کو بھارت بند کی مکمل حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔مسٹر چودھری نے کہا کسانوں کی یہ تحریک ملک کے مفاد میں ہے اس لئے 8 دسمبر کو اپنی دکان ، کاربار وغیرہ بند کرکے اس تحریک کو تقویت پہنچانا سب کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا حکومت کے وضع کردہ زرعی قوانین کے نفاذ سے صرف کسان ہی نہیں ان کے توسط سے پورا دیش متأثر ہوگا کیونکہ دیش کی 70 فیصد معیشت کاشتکاری وزراعت پر منحصر ہے، اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کل لاک ڈاؤن جیسا ماحول بنائیں اور اپنے گھروں پر رہیں۔