خود کے وجود کو بچانے کے لیے کسی بھی تحریک میں کھڑے ہوجاتے ہیں
ہماری آواز دہلی
نئی دہلی،7 دسمبر(پریس ریلیز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)نے کہا ہے کہ زرعی اصلاحات کے سلسلے میں بنے قانونوں کی مخالفت کرنے والے اپوزیشن پارٹیوں کا شرمناک دوہرا کردار سامنے آگیا ہے بی جےپی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے پیر کو یہاں ایک پریش کانفرنس میں کہا کہ زرعی اصلاحات کے سلسلے میں نریندر مودی کی حکومت نے جو التزام کئے ہیں،وہ کانگریس کی قیادت والی اس وقت کی ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) کی حکومت دس برسوں سے کرنے کی کوشش کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کا سیاسی وجود ختم ہورہا ہے لہذا وہ خود کو بچانے کےلئے کسی بھی تحریک کی حمایت میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ صرف کسان تحریک کی بات نہیں ہے بلکہ شہریت ترمیمی بل ،شاہین باغ یا کوئی بھی اصلاح کا موضوع ہو،کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹی بس مخالفت کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 2019 لوک سبھا انتخابات کے انتخابی منشور کے صفحہ 17 اور نقطے 11 میں واضح لکھا تھا کہ کانگریس زرعی پیداوار بازار کمیٹی (اے پی ایم سی) ایکٹ میں ترمیم کرے گی تاکہ کسانوں کو فصلوں کی تجارت کےلئے سبھی بندھنوں سے آزادی ملے۔