فرخ آباد ہماری آواز
جمعیت علماء تین زرعی قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملک کے کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرے، یہ باتیں جمیعت علماء اترپردیش (وسط)کے جنرل سکریٹری و فرخ آباد شاخ کے صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہیں، انہوں نے کہا کہ دیش کی 70 فیصد معیشت کاشتکاری و زراعت پر منحصر ہے، زرعی قوانین بنانے سے قبل کسانوں کو اعتماد میں لیا جانا ضروری تھا، جو نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا فصلوں کی قیمت خرید پر بھی قانون سازی کسانوں کے مفاد میں ہے، اس موقع پر جمیعت علماء اترپردیش (وسط )کے نائب صدر و ضلعی شاخ کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرب قاسمی نے کہا کہ ہم 8/ دسمبر کو ہونے والے بھارت بند کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور سبھی طبقات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پرامن کسان تحریک کی حمایت کریں، تاکہ کھیتی باڑی کا نظام درہم برہم نہ ہو، اور غریب ، مزدور کسان سرمایہ دار وں کے چنگل میں نہ پھنسیں، انہوں نے کہا حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کی بات کو سنجیدگی سے سنے اور قوانین پر ضد کا رو یہ اختیار نہ کرے، یہ رویہ جمہوریت کی روح کے خلاف ہے، جمہوری نظام باہمی مشورے اور آپسی بات چیت سے چلتا ہے۔