قومی خبریں

حکومت صرف ارب پتیوں کے بارے میں سوچتی ہے: پرینکا

ٹویٹ کے ذریعہ مودی حکومت پر سادھا نشانہ

ہماری آواز نئی دہلی، 7 دسمبر (اسٹاف رپورٹر) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت پانی کی طرح پیسہ بہا رہی ہے لیکن اترپردیش کے گنا کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی کے لئے اس کے پاس پیسہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ حکومت سرمایہ داروں کے بارے میں خوب سوچتی ہے اور ان کو فائدہ پہنچانے کے منصوبے بناتی ہے لیکن کسانوں کے بارے میں غور کرنے کے لئے اسے فرصت نہیں ہے اس لئے گنا کسانوں کے بقایا کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی ہے۔
محترمہ گاندھی نے پیر کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’بی جے پی حکومت کے پاس 20 ہزار کروڑ کا نیا پارلیمنٹ کوریڈور بنانے، 16 ہزار کروڑ کا پی ایم کے لئے اسپیشل جہاز خریدنے کے لئے پیسہ ہے لیکن اترپردیش کے گنا کسانوں کو 14 ہزار کروڑ کی ادائیگی کرنے کے لئے پیسہ نہیں ہے۔ 2017 سے گنا کے دام میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ یہ حکومت صرف ارب پتیوں کے بارے میں سوچتی ہے۔‘‘
انہوں نے گاؤں کنکشن نام سے ایک پوسٹ بھی لنک کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ گنا کسانوں ک 12994 کروڑ روپے کا بقایاجن میں سے زیادہ 10 ہزار گنا کسانوں کا پیسہ رکا ہوا ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے