مہاراشٹرا

نوجوان قائد سلمان خان ایس۔آئی۔او۔ ساؤتھ مہاراشٹرا کے نئے صدر منتخب

ہماری آواز ممبئی: نوجوان قائد سلمان خان کو منگل کے روز طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کے حلقہ جنوبی مہاراشٹر کا صدر منتخب کیا گیا۔ حلقے کی مشاورتی کونسل نے ایک تفصیلی گفتگو کے بعد آپ کو دو سالہ میقات کے لئے ذمہ داری سونپی۔

سلمان خان کا تعلق بیڑ ضلع کے پرلی ویجناتھ شہر سے ہے۔ آپ نوعمر ی ہی سے ایس آئی او سے وابستہ رہے ہیں اور تنظیم کی مختلف ذمہ داریاں بشمول حلقے کے جوائنٹ سیکریٹری اور نیشنل سیکریٹری بخوبی نبھائی ہیں۔

پچھلے کئی سالوں سے سلمان خان مختلف تعلیمی کاز اور طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سرگرم عمل رہے ہیں۔ آپ کی قیادت میں تنظیم نے مراٹھواڑہ کے علاقے میں طلبہ کی تعلیمی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم سروے کیا۔ آپ اقلیتی طلبا میں اسکالر شپس کی مناسب تقسیم کے لیے بھی کوشاں رہے ہیں۔ آپ نے شمالی ہند کے پسماندہ علاقوں میں تعلیمی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔

سلمان خان نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی، اورنگ آباد سے ایم اے (معاشیات) کیا ہے اور فی الحال اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے ایم اے (دیہی ترقی) کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ایس آئی او ایک نظریاتی تنظیم ہے جو پچھلے ۳۹ سالوں سے سماجی ارتقا اور طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔ الہی ہدایات کی روشنی میں سماج کی تشکیل نو کے لیے طلبا و نوجوانوں کو تیار کرنا ایس آئی او کا مشن ہے۔

ایس آئی او کا انتخابی عمل دیگر سماجی تنظیموں سے کسی قدر مختلف ہے۔ تنظیم ہر دو سال میں اپنے حلقہ جات اور مرکزی سطح کے انتخابات شورائی طرز پر کرتی ہے، جس میں کوئی بھی فرد خود اپنے آپ کو کسی عہدے کے لئے نامزد نہیں کر سکتا۔ مسابقت کی جگہ باہمی گفتگو ہی سے تقررات عمل میں آتے ہیں۔

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) – حلقہ جنوبی مہاراشٹر

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

نوجوان قائد سلمان خان ایس۔آئی۔او۔ ساؤتھ مہاراشٹرا کے نئے صدر منتخب” پر ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے