دہلی

دہلی: تصادم کے بعد پانچ دہشت گرد گرفتار، ہتھیار اور کچھ دستاویز بھی ہوئے برآمد

ہماری آواز دہلی
نئی دہلی:7دسمبر(خصوصی نامہ نگار)دہلی پولیس کے ہاتھوں ایک بڑی کامیابی لگی ہے۔دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے شکر پور میں تصادم کے بعد پانچ مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے اور ساتھ ہی ان کے پاس سے کچھ ہتھیار اور دستاویز بھی بر آمد ہوئے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ دہلی پولیس کو پہلے سے یہ جانکاری ملی تھی کہ یہاں کچھ افراد چھپے ہوئے ہیں ۔جانکاری کے بعد دہلی پولیس نے جب جمنا پار علاقے میں چھاپے ماری کی تو ان پر فائرنگ شروع کردی گئی جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے انہیں گرفتار کر ایک بڑی سازش کو ناکام کر دیا ۔اب ان سے پوچھ تاچھ شروع ہوگی پھر کوئی معاملہ کھل کر سامنے آئےگا۔قبل از تفتیش کوئی بات کہنا جلد بازی ہوگی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے