سڈنی، ہماری آواز آسٹریلیائی دورے پر گئی انڈین ٹیم جو کہ ونڈے سیریز 2-1 سے ہار چکی ہے لیکن اس نے ٹی20 مقابلوں کی شاندار شروعات کرتے ہوئے کینیبرا میں آسٹریلیا کو 11رنوں سے شکست دی تھی، آج ایک بار پھر جیت کے ارادے سے میدان میں نظر آئے گی، جب کہ دوسری طرف کنگاروؤں کے لیے یہ سیریز کا کرو یا مرو کا مقابلہ ہوچکا ہے۔
آج جب دونوں ٹیمیں سڈنی کے میدان میں بالمقابل ہوں گی تو دونوں ٹیمیں جیت درج کرنا چاہیں گی، لیکن جیت کسے ملے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔