برجمن گنج: ہماری آواز (الطاف رضا) 29 دسمبر
فریندا-نوگڑھ شاہ راہ پر لیدوا پیٹرول پمپ کے قریب سامنے سے آرہے ٹرک سے ایک بائک سوار ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود عوام نے فورا پولیس انتظامیہ کو خبر دی جس پر پولیس بھی جاے وقوع پر پہنچی، زخمی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویس ناک بتائی جارہی ہے۔ ٹرک ڈرائیور جاے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
