سری نگر: ہماری آواز/ 24 دسمبر (پریس ریلیز) نیشنل کانفرنس کے صدر اور پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے سر براہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بقا چاہتی ہے تو حال ہی میں جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو فوری طور رہا کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فور جی موبائل انٹر نیٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ وادی میں رواں چلہ کلان کے دوران بجلی اور پانی کی بھر پور فراہمی کا بھی بندوبست کیا جانا چاہئے۔
موصوف نے یہ باتیں اپنی رہائش گاہ پر پیپلز الائنس فار گپکار اعلامیہ کی ایک میٹنگ کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے کہی۔