ایم۔پی۔

حادثے کی شکار جیپ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے لوگوں پر پلٹی بس، 4 افراد ہلاک 18 زخمی

جبل پور: ہماری آواز/ 24 دسمبر (نامہ نگار) مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور کے پاٹن پولیس اسٹیشن علاقے کے بگداری موڑ میں آج صبح ایک جیپ کے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد وہاں جمع ہجوم پر ایک بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس سے چار افراد ہلاک 18 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ، ساگر سے ایک خاتون کے علاج کے لئے جبل پور آنے والی جیپ سوار افراد کی جیپ بگداری موڑ پر الٹ گئی اور گہری کھائی میں جا گری۔
اس کے بعد ، لوگ ادھر ادھر جمع ہوگئے۔تبھی وہاں ایک بے قابو بس جمع ہجوم کے اوپر الٹ گئی جس سے چار افراد ہلاک اور 18افراد زخمی ہوگیے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے