دہلی

ملک میں جمہوریت محض ایک خیالی تصور ہے: راہل

نئی دہلی: ہماری آواز/ 24دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہے اور یہ محض خیالی تصور رہ گیا ہے، حقیقت میں نہیں مسٹر گاندھی نے کانگریس کی جنرل سکریٹر پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کو نظربند کئے جانے سے متعلق نامہ نگاروں کے سوال پر کہاکہ جب وہ سب کسانوں کے مسائل لیکرراشٹرپتی بھون جارہے تھے تو انہیں حراست میں لینے اور ان سے بدسلوکی کرنے کا کیا مطلب ہے۔ آپ کس ملک کی جمہوریت کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ گرفتارکرنا، مارنا پیٹنا، یہ سب ان کا طریقہ ہے۔ ہندستان میں جمہوریت صرف آپ کے تصور میں ہی ہوسکتی ہے لیکن اصل میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت صرف اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کرتی ہے۔ اس حکومت کو کسان، مزدور اور عام لوگوں کی نہیں بلکہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کی فکر ہے۔ زرعی شعبہ میں آج تک کسان اور مزدور نے سرمایہ کاری کی ہے۔ جو جوان سرحد ہیں ان کے والدین نے سرمایہ کاری ہے۔ محنت اور سرمایہ کاری یہ لوگ کرتے ہیں اور فائدہ صرف دو تین صنعت کاروں کو ملے یہی بی جے پی اور وزیراعظم مودی کا ہدف ہے۔
کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ بی جے پی حکومت کے اس ہدف کو کسان اور مزدور سمجھ گئے ہیں۔ حکومت کا ہدف ان کے آس پاس رہنے والے دو چار سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ مسٹر مودی کے خلاف جو کھڑے ہوتے ہیں، ان کے بارے میں یہ غلط بولنا شروع کرتے ہیں۔ کسان اور مزدور کھڑے ہوجاتے ہیں تو انہیں دہشت گرد کہتے ہیں۔ وزیراعظم اپنے دو سے تین قریبی سرمایہ دار دوستوں کے لئے کام کرتے ہیں اور انہوں نے ان لوگوں کو پورا کا پورا ہندستان پکڑا دیا ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے