لکھنؤ: 17لکھنؤ فروری، ہماری آواز
خانقاہ عالیہ غوثیہ چشتیہ دھاوا شریف غازی پور انڈیا کے صاحب سجادہ مفتی برطانیہ پیر طریقت علامہ مفتی شمس الضحیٰ اشرفی کا لکھنؤ میں انتقال پرملال ہوگیا ہے۔ آپ کے صاحب زادہ نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا۔۔۔۔
"نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ میرے والد محترم شمس العلماء، مفتیِ برطانیہ، پیر طریقت حضرت علامہ مفتی سید شمس الضحی اشرفی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ غوثیہ چشتیہ، دھاوا شریف، غازی پور، انڈیا کا لکھنؤ میں انتقال پر ملال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ حضرت کی رحلت اہل سنت و جماعت کے لئے ایک عظیم، تبلیغی، دعوتی و خانقاہی خسارہ ہے۔
میرے چھوٹے بھائی علامہ سید ابو الحسن میاں، ڈاکٹر سید ضیاء اشرف ، سید رحمانی میاں اور پوری فیملی برطانیہ سے انڈیا کے لئے روانہ ہو چکے ہیں اس لئےنماز جنازہ کل بتاریخ 18 فروری، 2022، بروز جمعہ، بعد نماز جمعہ دھاوا شریف، غازی پور میں ادا کی جائے گی۔”
سید ظفر اقبال اشرفی غوثی
خانقاہ عالیہ غوثیہ چشتیہ دھاواشریف غازی پور انڈیا
منجانب: خانقاہ غوثیہ چشتیہ دھاواشریف
—————–تعزیت نامہ—————–
شہزادہ شمس العلما قائد قوم حضرت سید شاہ ظفر اقبال صاحب اشرفی چشتی دام ظلہ
السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
مزاج شریف !
آج صبح حضرت سید اسلم میاں صاحب وامقی کے توسط سے یہ روح فرسا خبر موصول ہوئی کہ مفتئ برطانیہ علامہ سید شمس الضحی صاحب قبلہ اشرفی دار فانی سے دار باقی کی طرف رحلت فرماگئے ۔ یہ اندوہ ناک خبر سن کر بہت افسوس ہوا،
حضرت کی رحلت سے دعوت و تبلیغ تعلیم و تدریس اور روحانیت و تصوف کا ایک عظیم خسارہ ہے۔
الجامعة الاسلامیہ روناھی کے سابق صدر مدرس حضرت مولانا محمد ایوب صاحب رضوی کے واسطے سے حضرت راقم سطور کے دادا استاذ ہوتے ہیں۔
اللہ تعالی حضرت کو غریق رحمت فرمائے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین
شریک غم
فھیم احمد ثقلینی ازھری
صدر الثقلین فاونڈیشن
قصبہ ککرالہ ضلع بدایوں شریف