پریاگ راج

محفل ’’ایک شاعر پانچ کلام‘‘ میں بطور مہمان خصوصی ممتاز فکشن نگار و شاعر پروفیسر غضنفر کی شرکت


الٰہ آبا(پریس ر یلیز):ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے 16فروری بروز بدھ 2022 کو آن لائن پروگرام ’’ایک شاعر پانچ کلام ‘‘ کا انعقاد کیا گیا،جس میں پروفیسر غضنفر مہمان خصوصی تھے۔یہ پروگرام مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم مثلا یو ٹیوب ،فیس بک پر بھی لائیو رہا ،جس کو دنیا بھر کے لوگوں نے سنا ،یہ پروگرام یو ٹیوب چینل ’’اردو ہندی لو ‘‘ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔پروفیسر غضنفر عصر حاضر کے ممتاز فکشن نگار ،شاعر و ادیب ،محقق و نقاد کی حیثیت سے اردو دنیا میں ایک بڑا نام ہیں ۔گوپال گنج بہار میں 1953ء میں پیدا ہوئے۔ ان کا تازہ ترین مجموعہ کلام ”آنکھ میں لکنت” فروری 2015 میں شائع ہوا ہے۔ غضنفر صبح کی سیر کو قرطاس و قلم سے لیس ہو کر نکلتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ کہیں بھی کسی بھی وقت تخیلاتی آمد کا امکان ہے۔ وہ اکادمی برائے فروغ استعداد اردو اساتذہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے ڈائریکٹر رہے ہیں اور شاہین باغ (دہلی) میں قیام پذیر ہیں۔ غضنفر صاحب نے اپنے ناول ”پانی” کے ذریعے 1989 میں اردو دنیا میں اپنی منفرد شناخت قائم کی تھی۔پروفیسر غضنفر علی کاقلمی نام غضنفر ہے۔ تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ تخلیقی کام بھی 1971 سے برابر انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تقریبا چھبیس تصانیف شائع ہو چکی ہیںجن میں تازہ تصنیف دیکھ لی دنیا ہم نے (خودنوشت )2021 میں شائع ہوئی ہیں۔ان کی تمام تصانیف اردو حلقوں میں انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ مختلف رسائل و جرائد میں 73 سے زائدعلمی و تحقیقی مضامین کی اشاعت 30 سے زائد قومی و علاقائی سمینار و کانفرنسوں میں مقالے پیش کر چکے ہیں ۔غضنفر صاحب کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے لیے مختلف اعزازات و انعامات سے بھی نوازا گیا ہے۔
اس پرورگرام میںپروفیسر غضنفر نے اپنا کلام پیش کیا۔ انھوں نے نعت پا ک کے اشعار کے ساتھ اس پروگرام کا آغاز کیا اس کے بعد انھوں نے اپنی بہت خوبصورت دوغزلیں اور دو نظمیں بعنوان کنفیشن اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے ،سنانے کے ساتھ عصر حاضر میں شعر و شاعری کی سمت و رفتار پر گفتگو بھی کی۔

پروگرام کی نظامت و استقبالیہ ڈاکٹر صالحہ صدیقی نے اور اظہار تشکر محمدضیا ء العظیم (برانچ اونر ضیائے حق فاؤنڈیشن پٹنہ )نے انجام دی ۔ دیگر اہم مہمانان میںڈاکٹر راہین ،محمد عمر ،میر حسن صاحب (ایڈیٹرتریاق)معروف و مشہور شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی ، ابو شحمہ انصاری (نیوز انچارچ)، سعید احمد ،نازیہ امام وغیرہ بھی شامل رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے