بہرائچ

سیدالشہداء فی الہند سید سالار مسعود غازی رحمہ اللہ کا عرس مقدس آج

عطائے رسول سلطان الہند سیدنا خواجہ معین الدین حسن چشتی غریب نواز رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے تقریباً دوصدی پہلے کے بزرگ ہیں حضرت سید سالار مسعود غازی قدس سرہ، آپ کی ولادت 405ھ
مطابق 15فروری 1015عیسوی شہر اجمیر میں ہوئی،
حضرت سالار غازی سلطان محمود عزنوی کے بھانجے اور ان کی فوج کے چیف کمانڈر تھے،
آپ اپنے وقت کے جلیل القدر عالم فقیہ عارف وکامل عابد وزاہد بزرگ تھے،
پوری زندگی دین حق کی اشاعت میں سرگرداں رہے مختلف محاذ پر کفر و شرک باطل اور طاغوتی طاقتوں کے خلاف ٹکراتے رہے ہمیشہ باطل کو پاش پاش ہونا پڑا،
14رجب 424ھ مطابق 15جون 1033عیسوی اترپردیش کے ضلع بہرائچ شریف اشقیاء سے لڑتے لڑتے جام شہادت نوش فرماگیے،
حضرت کی شان وعظمت اور شرف وکرامت کو سمجھنے کے لیے اتنا کافی ہے، تارک السلطنت محبوب یزدانی سیدنا مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ کا ارشاد مشہور ہے
آپ کے مزار پر انوار پر حضرت سیدنا خضر علیہ السلام کی ہر آدھے گھنٹے میں حاضری ہوتی ہے،
رب قدیر امت مسلمہ کو آپ کی شجاعت و بہادری ہمت و حوصلے اور خون شہادت کے ہر ہر قطرہ کا صدقہ عطا فرمائے چمن اسلام کو سدا ہرا بھرا رکھے
آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
گدائے بارگاہ
صابررضامحب القادری غفرلہ
۱۴رجب ۱۴۴۲ھ مطابق 15فروری 2022

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے