سنت کبیر نگر: 15فروری
گزشتہ جمعہ کو حضرت مولانا امجد علی رضوی(ممبئی) کے والد محترم اور گرام پردھان جناب محمد حنیف انصاری صاحب کا انتقال آبائی وطن موضع بڑھرا سعی بزرگ ضلع سنت کبیر نگر میں ہوا۔ جن کی نماز جنازہ حضرت مولانا ماشاءاللہ صاحب قبلہ نظامی نے پڑھائی جس میں قرب و جوار کے عوام و خواص نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آج ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ایک پاکیزہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی ہوئی اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا مانگی گئی۔
یہ معلومات مرحوم کے فرزند مولانا امجد علی رضوی نے ہماری آواز کو فراہم کرائی اور لوگوں سے دعاے مغفرت کی اپیل کی۔
