علی گڑھ

مسجد گلستاں رضا اور نور مسجد میں خواجہ غریب نواز و سراج العارفین سید شاہ ابوالحسین احمد نوری مارہروی کی یاد میں محفل کا انعقاد

علی گڑھ: 14/فروری، ہماری آواز(پریس ریلیز)
نور مسجد،(نزد مدرسہ مصباح العلوم نسواں) آصف نگر، جمال پور علی گڑھ میں مولانا معین الدین مصباحی (خطیب وامام نور مسجد)کی صدارت اور عالیجناب سید مصطفی علی قادری کی قیادت میں خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ و سراج العارفین سید شاہ ابوالحسین احمد نوری مارہروی رضی اللہ عنہما کی یاد میں محفل کا انعقاد کیا گیا.
محفل کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت کے ذریعہ ہوا اس کے بعد معروف ثناء خواں حضرات سید فرقان علی قادری ، مولانا سید اوصاف علی مجددی، سید رہبر علی نے نعت ومنقبت کے گلدستے پیش کیے.
خصوصی خطاب کے لیے البرکات سے تشریف لائے مولانا سید نور عالم مصباحی (خطیب وامام مسجدالبرکات) نے کہا کہ خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ سرزمین ہند تشریف لائے اور اجمیر شریف کو اپنا مستقل مسکن بناتے ہوئے دین اسلام کی ترویج و اشاعت کا آغاز فرمایا، خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ کے اخلاق و کردار اور گفتار سے لاکھوں لوگ متاثر ہو کر اندھیروں سے نکل کر اسلام کے نور میں داخل ہوئے، یہاں تک کہ جادو گر جوگی جے پال جیسے ظالم وسرکش بھی آپ کے حلقہ ارادت(مرید) میں شامل ہوئے.
مزید انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حصول علم کے لیے شام، بغداد وغیرہ کا سفر اختیار فرمایا اور کثیر بزرگانِ دین سے اکتساب فیض کیا جن میں آپ کے پیرومرشد خواجہ عثمان ہارونی اور حضور غوث پاک رضی اللہ عنہما کے اسماء قابل ذکر ہیں.
حافظ اختر رضوی (خطیب وامام غریب نواز مسجد) نے کہا کہ اگر ہم کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہمارے اعمال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے مطابق ہونا چاہیے.
دوسری محفل مسجد گلستانِ رضا، شہنشاہ آباد علی گڑھ میں سراج العارفین سید شاہ ابوالحسین احمد نوری مارہروی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں مولانا شمشاد اجمل برکاتی کی قیادت میں ہوئی، محفل کا آغاز حافظ محمد اسلم رضا کی تلاوت سے ہوا. نعت و منقبت حافظ نوید رضا و شاداب رضا صاحبان پیش کیے.
مولانا شمشاد اجمل برکاتی نے حضور سید شاہ ابوالحسین احمد نوری مارہروی رحمۃ اللہ علیہ کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ شریعت وطریقت کے عظیم سنگم تھے.
نظامت کے فرائض ضیاء الرحمن امجدی نے بحسن و خوبی انجام دیا.
صلاۃ و سلام کے بعد محفل کا اختتام ہوا.
اس موقع پر عالیجناب سید مصطفی علی قادری، مولانا شمشاد اجمل برکاتی،مولانا معین الدین مصباحی، قاری طارق رضا برکاتی، حافظ ناصر علی، کاشف منیر، عظیم خان، محمد سالم برکاتی، محمد نعمان برکاتی، فخرالدین عطاری، اور کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے.

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے