بستی سنت کبیر نگر

نظام المساجد لہرولی بازار میں خواجہ غریب نواز کا عرس منایا گیا

بستی: 10 فروری
عالمی روحانی شخصیت حضور خطیب البراہین حضرت علامہ الحاج الشاہ صوفی مفتی محمد نظام الدین رضوی علیہ الرحمہ کی عظیم یادگار نظام المساجد لہرولی بازار میں خواجہ غریب نواز کے عرس کااہتمام کیا گیا پروگرام سرپرستی نبیرہ خطیب البراہین حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ صوفی محمد سعید نظامی صاحب قبلہ ناظم اعلی دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بستی نے کے پروگرام کاآغاز حضرت قاری مشتاق احمد نظامی خطیب وامام نظام المساجد لہرولی بازار کی تلاوت سے ہوا
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا محمد طاھر القادری مصباحی نظامی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بستی نے کہا کہ بزرگان دین کی زندگی ہم تمامی لوگوں کےلیے مشعل راہ ہے آج ہم لوگ ہندوستان کے عظیم صوفی بزرگ حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس پاک کی بابرکت محفل میں بیٹھے ہوئے ہیں ہمیں انکی زندگی سے سبق حاصل کرنے چاہیے انہوں نے مصلے پر بیٹھ کر حکومت وقت کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسلام کی تبلیغ کی اور نوے لاکھ لوگوں کو دامن اسلام سے منسلک کردیا تاریخ شاہد ہے کہ نہ تو آپ نے کبھی ظلم سے سمجھوتہ کیا اور نہ ہی کبھی ظلم کاسپوررٹ کیا بلکہ اخلاق نبوی کا حسین پیکر بن کر خدمت دین متین کرتے رہے آپ کا لنگر امیر وغریب ہر کسی کےلیے کھلا ہوارہتا تھا سب کے ساتھ ہمدردی اور انسانیت کا سلوک کیا بلکہ ہندوستان میں دم تو ڑتی انسانیت کو سہارا دیا یہی وجہ ہے آج آپ کی بارگاہ میں بلاتفریق مذہب وملت ہر کوئی آپ کی بارگاہ میں حاضری دیتاہے اور اپنی مرادیں پاتاہے
پروگرام کا اختتام صلاۃ و سلام اور نبیرہ حضور خطیب البراہین کی دعاؤں پر ہوا

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے