جموں و کشمیر

ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے کیا ماور قلم آباد کا تفصیلی دورہ،، این ٹی پی ایچ سی قلم آباد کا معائنہ کرکے ایمونائزیشن بلاک و کووڈ ویکسینیشن عملے کے کام کاج کو سراہا

ماور ہندواڑہ: 9 فروری، ہماری آواز(گوہرخاکی)

کپواڑہ: ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین نے آج ماور قلم آباد کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے این ٹی پی ایچ سی قلم آباد کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. جائزے کے دوران آفیسر موصوف نے ایمونائزیشن و کووڈ ویکسینیشن عملے کے سربراہ جناب محمد اقبال خان آف کرگام (و دیگر وابستہ عملے جن میں محترمہ روبینہ، محترمہ صنوبر اور این وائی گوہر عزیز شامل ہیں) کے کام کاج کو سراہا. واضح رہے محمد اقبال خان نے کووڈ کے دوران انتھک محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیئے. جس پر جناب خان کو پہلے ہی یوم جمہوریہ کے موقعے پر توصیفی سند سے نوازا گیا.

ڈی ڈی سی ممبر ماور خورشید احمد ڈار بی ڈی سی چیئرمین ماور طاہر احمد میر، بی ڈی او قلم آباد جہانگیر احمد اور دیگر متعلقہ افسران ڈی سی کے ہمراہ تھے۔
ادھر لاچھ ماور میں ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ سی کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ بھی کیا اور اس کو متعلقہ محکمے کو سپرد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اپنے دورے کے دوران، ڈی سی نے کئی عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں جن میں پی آر آئی اور عام لوگ شامل تھے جنہوں نے انہیں روزمرہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے انہیں تحمل سے سنا اور حقیقی مسائل کے ازالے کی یقین دہانی کرائی.

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے