علی گڑھ: 09/فروری، ہماری آواز(پریس ریلیز)
مسجد گلستانِ رضا، شہنشاہ آباد علی گڑھ میں سلطان الہند خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان میں بعد نماز عشاء حضور محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی کی صدارت اور مولانا شمشاد اجمل برکاتی(خطیب وامام مسجد گلستانِ رضا) کی قیادت میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا. محفل کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا. پھر نعت و منقبت کے نذرانے پیش کیے گئے.
خواجہ معین الدین چشتی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ نے اپنی پوری زندگی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے وقت کردی تھی. آپ شریعت وطریقت کے عظیم سنگم تھے.
رپورٹ تحریر کراتے ہوئے مولانا شمشاد اجمل برکاتی صاحب نے ضیاء الرحمن امجدی سے کہا کہ الحمدللہ گلستانِ رضا مسجد میں ہر سال خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ کی یاد میں محفل منعقد کی جاتی ہے.
صلاۃ و سلام کے بعد قل شریف کا اہتمام ہوا اور وطن عزیز میں امن و سکون کے لیے دعا کی گئی.
اس موقع پر عالیجناب سید مصطفی علی قادری ، مولانا الحاج تصدق، مولانا غلام مرسلین اشرفی ،مولانا ضیاء الرحمن امجدی، مولانا علاءالدین جامعی ،مولانا فہیم، حافظ صلاح الدین، حافظ مونس، مولانا ذاکر حسین اور کثیر تعداد میں عاشقان خواجہ غریب نواز موجود تھے۔