علی گڑھ

حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے ہمیشہ انسانیت اور امن کا پیغام دیا: عالی جناب سید مصطفی علی صاحب

(علی گڑھ 08فروری، پریس ریلیز ) کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت وجماعت علی گڑھ کی جانب سے مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں حضور محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی کی صدارت اور عالیجناب سید مصطفیٰ علی قادری کی قیادت و مولانا شمشاد اجمل برکاتی و مولانا غلام مرسلین اشرفی کی نگرانی میں جشن خواجہ غریب نواز کا انعقاد ہوا. جس کی ابتدا مدرسہ اصلاح معاشرہ کے طالب علم محمد سالم رضا کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نعت و منقبت برکاتی حمد و نعت اکیڈمی کے اساتذۂ کرام معروف ثناء خواں سید فرقان علی، مولانا سید اوصاف علی مجددی، سید رہبر علی نے پیش کی ان کے علاوہ مدرسہ ھذا کے طلباء محمد انس رضا، محمد بلال نے بھی پیش کی۔
عالیجناب سید مصطفی علی قادری نے خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ کی سیرتِ طیبہ کو بیان کیا اور کہا کہ ہندوستان صوفی سنتوں دورویشوں کا دیش ہے، یہاں کی تہذیب و تمدن نہایت قدیم ہے، حضورسید خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے ہمیشہ انسانیت کا پیغام عام کیا اور اس گلشن ہستی کو آباد کیا اس لیے آج بھی ضرورت ہے کہ ہم صوفیاء کرام کی تعلیمات کو عام کریں اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی کوشش کریں.

جشن خواجہ غریب نواز کے ناظم ضیاءالرحمن امجدی نے کہا کہ حضور خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ زہد و ورع، تقویٰ و طہارت میں ممتاز اور علم ظاہر وباطن سے آراستہ تھے. مزید انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز نے ہندوستان کے ذرے ذرے میں بھائی چارگی اور امن و محبت کا ایسا درس دیا جو پورے عالم کے لیے رحمت کا پیغام بن گیا.

اس موقع پر ڈاکٹر احسان الحق جامعی، قاری شکیل انور ،مولانا حاجی تصدق، مولانا شمیم برکاتی، مولانا معین الدین مصباحی، قاری شعیب، قاری اسلام برکاتی ، حافظ واثق علی وغیرہ موجود تھے
صلاۃ و سلام کے ذریعہ محفل کا اختتام ہوا.

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے