ہرسال کی طرح امسال بھی ۶ رجب ۱۴۴۳ ھ مطابق ۸ فروری ۲۰۲۲ء بروز سہ شنبہ نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی کی سرپرستی میں علاقۂ تھار کی مرکزی درسگاہ "دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف”میں "تحریک انواری”کے زیر اہتمام انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ ۸۱۰ واں عرس خواجہ غریب نواز منایاگیا-
اوّلاً اجتماعی قرآن خوان خوانی ہوئی جس میں دارالعلوم کے سبھی طلبہ اور اکثر اساتذہ نے شرکت کی!
پھر دارالعلوم کی عظیم الشان”غریب نواز مسجد”میں سلطان الہند عطائے رسول،خواجۂ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری علیہ الرّحمہ کی یاد میں ایک مجلس سعید منعقد کی گئی،جس کی شروعات تلاوت کلام اللّٰہ سے کی گئی-بعدہ یکے بعد دیگرے دارالعلوم کے کئی طلبہ نے نعت رسول مقبول صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم کے ساتھ بارگاہِ خواجہ غریب نواز میں مناقب کے نذرانے پیش کئے، اور ساتھ ہی ساتھ کچھ طلبہ نے حضور خواجہ غریب نواز علیہ الرّحمہ کی حیات وخدمات اور کرامات پر مشتمل تقریریں بھی کیں!
اس مجلس میں خصوصیت کے ساتھ ان حضرات نے خطاب کیا-
مولوی ریاض الدین سکندی انواری،مولوی کبیراحمدسکندری انواری،مولوی برکت علی انواری-
جب کہ آخر میں دارالعلوم کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمدشمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے "حضور سلطان الہند کی ہندوستان میں اشاعت اسلام”کے عنوان پر مختصر مگر جامع خطاب کیا-
نظامت کے فرائض خطیب ہر دل عزیز حضرت مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری نے بحسن وخوبی نبھائی-
اس پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے-
حضرت مولانا دلاورحسین صاحب قادری،حضرت مولاناخیر محمدقادری انواری،مولانا حبیب اللّٰہ قادری انواری،مولانا اسلام الدین قادری انواری،مولاناعلم الدین قادری انواری،حافظ و قاری برکت علی قادری،ماسٹر محمد یونس،ماسٹر محمدسلیمان، ماسٹر مریدعلی وغیرہم-


رپورٹر:محمدنصیر انواری
متعلم درجۂ فضیلت:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف، باڑمیر(راجستھان)