سدھارتھ نگر

دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں جشن خواجہ غریب نواز

سدھارتھ نگر: 8 فروری، ہماری آواز
سلطان الہند عطاے رسول حضرت خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة و الرضوان کا عرس سراپا قدس آج ملک کے کونے کونے اور دنیاے اسلام کے گوشے گوشے میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اسی سلسلہ میں آج ضلع کے مرکزی ادارہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور سدھارتھ نگر میں عرس خواجہ غریب نواز کی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں مشہور زمانہ خطیب ماہر تقابل ادیان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی اور خطیب نوجوان مولانا مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی کا خطاب ہوگا جبکہ بلبل نیپال قاری صادق رضا نیپالی، حضرت حافظ شاہ عالم رضوی، حضرت قاری خان محمد قادری اور حضرت مولانا الطاف رضا نیپالی کی نعت و منقبت خوانی ہوگی۔ علاوہ ازیں قرآن کریم کی تلاوت حافظ شاداب رضا نظامی اور محفل پاک کی نظامت مولانا آصف رضا تنویری کریں گے۔
اس مناسبت سے آج دارالعلوم میں قرآن خوانی کی بھی محفل ہوگی۔ دارالعلوم کے طلبا سمیت حضرت مولانا افسر علی فیضی وغیرہ کافی سرگرم عمل نظر آرہے ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے