فیض آباد(ایودھیا) 7 فروری، ہماری آواز
ہرسال کی طرح امسال بھی مورخہ/ 5/6 فروری 2022/بروز سنیچر/اتوار مطابق 3-4 رجب المرجب 1443ھ/ کو سرزمین ایودھیا منی پربت روڈ فیض آباد میں حضرت سیدنا شیث پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کا عرس پاک بہت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔نیز آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔جس میں ملک ہندوستان کے عظیم ترین شعراء، علماء کرام، مشائخ عظام کی شرکت ہوئی۔جب کہ سرپرستی جگر گوشۂ فاضل ملت آل علی اولاد حضور مخدوم اودھ پیر طریقت رہنمائے شریعت حضرت سید آصف میاں فردوسی مدظلہ العالی والنورانی سجادہ نشین درگاہ معلیٰ حضرت شیث پیغمبر علیہ السلام منی پربت روڈ ایودھیا فیض آباد یوپی نے فرمائی۔اور نقابت کے فرائض نقیب اعظم ہندوستان علامہ غلام غوث ساقی تنویری گوراچوکی اور اسیر حضور مخدوم اودھ بادشاہ شعر وسخن حضرت علامہ رفیق احمد فیضی بلرامپوری نے بہترین انداز میں انجام دی۔۔جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام، مفتیان عظام، مشائخ کرام، و، شعراء اسلام شریک ہوئے اور اپنے روحانی پرور تقارہر و نعتیہ کلام سے مجمع کو فیضیاب کیا۔ رات کا پروگرام 5 فروری 2022 جس کی سرپرستی اولاد مخدوم اودھ جانشین فاضل ملت تاج المشائخ حضرت علامہ سید آصف فردوسی سجادہ نشین درگاہ حضرت شیث پیغمبر علیہ السلام ایودھیا فیض آباد نے احسن انداز میں فرمائی، اور تلاوت کلام مجید قاری بلال ازہری مانک پور نے کی۔جب کی جناب سہیل رضااترولہ، اشفاق علیمی جمدا شاہی، جناب سہیل سعد اللہ نگری نے خراج عقیدت بشکل نعت پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیش کی،سامعین خوب خوب محظوظ ہوئے۔جب کی علامہ مفتی ضیاء الحق قادری کیرلا۔ مفتی فیض آباد مفتی معین الدین اشرفی فیض آباد نے بہت ہی عمدہ خطاب فرمایا۔اور دن کا پروگرام 6 فروری بروز اتوار 2022 میں تلاوت قرآن پاک قاری خطیب رضا بلبھئور،نے پیش کی، اور حضرت مولانا نعیم رضا برکاتی۔ حضرت قاری سہیل رضا جعفرآبادی نے نعتیہ کلام پیش کئے۔اور علامہ مفتی۔ شاکرالقادری امیٹھی نے پُر مغز خطاب فرمایا۔ بعد نماز عصر قل شریف ہوا۔جس میں علامہ سراج الدین احمد نظامی سنت کبیر نگر، قاری صدیق صاحب بلبھئور، مولانا عبدالمبین فردوسی، علامہ مشاہد رضا مصباحی گوراچوکی کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام شعراء اسلام، مفتیان عظام شریک ہو کر ثواب دارین حاصل کئے۔