مذہبی گلیاروں سے مہراج گنج

دارالعلوم اہل سنت غوثیہ حبیب المدارس سنبرسا میں قاضی شرع مہرا جگنج کے دفتر کا قیام قابل ستائش قدم: مولانا محمد طاھر القادری مصباحی نظامی

مہراج گنج : 30 جنوری
مہراجگنج گنج کا ایک عظیم دینی ومذہبی ادارہ ہےجس نے اس پچھڑے علاقے میں نہ جانے کتنے لعل و گہر پیدا کیے جس کےعمدہ تعلیم وتربیت نے اہل سنت والجماعت کو قابل افراد فراہم کیے جس کی خدمتیں آب زر سے لکھی جانے کے قابل ہیں اس ادارے نے قاضی شرع مہراجگنج کے لیے ایک بہترین دفتر کا انتظام کیا اس کے لیے ہم اراکین ادارہ بالخصوص ادارے کے سربراہ اعلی استاذ العلماء حضرت علامہ اکرام علی نوری اور ادارے کے پرنسپل حضرت مولانا فرید الدین فیضی اور رضا اکیڈمی کے ضلعی صدر حضرت مولانا نظام احمد مصباحی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اور ساتھ ہی ساتھ اخبار کے ذریعے یہ خبر بھی ملی کہ قاضی شرع کے دو نائب قاضیوں کا بھی انتخاب عمل میں آۓگا اس سے دینی وملی مسائل کو حل کرنے میں اور آسانی ہوگی پروردگار عالم قاضی شرع مہراجگنج محقق مسائل جدیدہ آبروۓ سنیت حضرت علامہ الحاج صوفی مفتی محمد شہاب الدین نوری مد ظلہ العالی والنورانی کو عمر خضر عطافرمائے اور دارالعلوم اہل سنت غوثیہ حبیب المدارس کو مزید بلندیاں عطافرمائےآمین بحرمۃ سید المرسلین

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے