مذہبی گلیاروں سے مہراج گنج

ناموس رسالت کی حفاظت ہی اصل ایمان ہے: علماے اہل سنت یو۔پی۔

29جنوری 2022 بروز شنبہ دارالعلوم غوثیہ حبیب المدارس سنبرسا پورندر پور۔مہراج گنج یوپی کے قاضی شہر کی آفس میں تحفظ ناموس رسالت کے تعلق سے حضرت مولانا محمد اکرام علی نوری صاحب کی سرپرستی اور مولانا محمد نظام احمد نظامی صدر رضااکیڈمی مہاراج گنج یوپی کی صدارت میں ایک اہم نشست ہوئی جس میں علمائے اہلسنت نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔علمائے اہلسنت نے یہ عہد کیا کہ ہم سب تحفظ ناموس رسالت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر سکتے ہیں مگر اپنے نبی کی شان اقدس میں ذرہ برابر بھی توہین برداشت نہیں کر سکتے واضح رہے کہ مولانا نظام احمد خان نظامی اپنی دینی و ملی سماجی کاموں کی وجہ سے پروانچل میں اچھی پکڑ رکھتے ہیں علمی حلقوں میں بھی قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں انسانیت کے ناطے ہر سماج کے لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اپنے اکابرین علماء کے مشورے سے ایک نشست کا انعقاد کیا جس میں مارہر درسیات مولانا اکرام علی نوری صاحب پیش پیش رہے آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ اسلام و پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں کچھ نام نہاد فرقہ پرست عناصر آئے دن توہین کررہے ہیں جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے یہ ہمارے لئے بڑے دکھ کی گھڑی ہے ہمیں ان حضرات کی حمایت وتائید کرنے کی پہل کرنی چاہئے جو لوگ ان گستاخان رسول کو قانونی طور پر سزا دلانے کی جدو جہد جاری کئے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اور محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی رضااکیڈمی ان دونوں قائدین کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے وہ حضرات پیغمبر محمد ﷺبِل کو ملک کے پارلیمنٹ میں پاس کرانے کے لئے ملکی سطح پر دورہ کررہے ہیں ظاہر سی بات ہے کہ اس سے ملک میں امن و امان کی فضاء قائم ہوگی مولانا نظام احمد خان نظامی نے کہا توہین رسالت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ توہین رسالت بہت بڑا جرم ہے مذہبی پیشواؤں کی توہین کرنے کی اجازت دنیا کا کوئی بھی قانون نہیں دیتا دنیا کا ہر ملک ایسی باتوں پر اتفاق رکھتا ہے کہ کسی بھی مذہبی پیشوا کی توہین ناقابل معافی جرم ہے۔ مولانا نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ آج کی میٹنگ کا اہتمام اس لئے بھی کیا گیا کہ شرعی مسائل اور اس کے حل کے لیے خاص طور پر رویت ہلال طلاق و خلع وغیرہ اور ملت کےالجھے ہوئے مسائل پر غوروخوض کیا جاسکے میں مشکور و ممنون ہوں اپنے ان علمائے کرام کا جنھوں نے اپنا قیمتی وقت دیکر اس نشست میں شرکت فرماکر اپنے گرانقدر مشوروں سے نوازا۔اور یہ یقین دلایا کہ ہم سب ملکر سماج سے پھیلی ہوئی خرافات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے میٹنگ میں تمام شریک علمائے اہلسنت نے کہا کہ ہم دین و سنیت کے لیے ہر وقت کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔نباض قوم و ملت مولانا فرید الدین فیضی پرنسپل دارالعلوم غوثیہ سنبرسا پورندر پور، مولانا محبوب عالم فیضی، قاری محمد شفیع صاحب، مولانا محمد حسین،مفتی اظہار فیضی،مولانا غلام جیلانی فیضی، وغیرہ نے شرکت کی اور سب نے تحفظ ناموس رسالت کے لیے کام کرنے کا عزم کیا اور انشاءاللہ کام کرتے رہیں گے اخیر میں مفتی شہاب الدین نوری نے قاضی شہر کی آفس و ادارہ ہذا کو دعاؤں سے نوازا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے