مذہبی گلیاروں سے مہاراشٹرا

جالنہ میں جشن صدیق اکبر رضی اللہ عنہ و افتتاح حنفی رضوی دارالافتاء والقضا


جالنہ/۲۰/جمادی الاخرہ ۱۴۴۳ھ مطابق 24/جنوری2022ءبروز پیر بوقت بعد نماز عشاء حسنیہ مسجد برہان نگر جالنہ میں ایک عظیم الشان اور تاریخ ساز کانفرنس بنام ” جشن صدیق اکبر رضی اللہ عنہ و افتتاح حفنی رضوی دارالافتاء” کا انعقاد عمل میں آیا جس کی سرپرستی خلیفہ حضور تاج الشریعہ محمود العلماء مفتی اعظم مہاراشٹر مفتی محمود اختر القادری رضوی امجدی ،رضوی امجدی دارالافتاء ممبئی نے فرمائی نیز حضرت نے اپنے خطاب میں فرمایا تمام نبیوں اور رسولوں کے بعد سب سے بڑا مرتبہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی اس کو تسلیم کیا ہے تقریر بعد عوام کی جانب سے سوالات کیے گئے جس کے حضرت نے تشفی بخش جوابات عنایت فرماے ۔
آل نبی اولاد علی خلیفہ تاج الشریعہ سید محمد ہاشمی میاں پرنسپل دارالعلوم فیضان مفتی اعظم ممبئ نے اپنے خطاب میں فضائل وکمالات سیدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو اچھوتے لب ولہجے میں بیان فرمایا نیز منقبت صدیق اکبر بھی مترنم آواز پیش کی ۔حضرت سید بابر علی رضوی اورنگ آباد نے اصلاح معاشرہ پر خطاب کرتے ہوے فرمایا کہ روحانیت سے اپنا رشتہ مضبوط کرو اسی میں ہماری دین ودنیا کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے ۔
مولانا اللہ بخش امجدی نے فرمایا کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے محبت کرنا اور ان کا شکر ادا کرنا ہر امتی پر لازم وضروری ہے اور ان کے نقش قدم پر زندگی گزارنے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔کانفرنس کی صدارت الحاج سید جمیل احمد رضوی نے کی اور نظامت کے فرائض مولانا اللہ بخش امجدی خطیب وامام زم زم مسجد نے بخوبی انجام دیے نعت، منقبت کے گلدستے قاری عبدالرشید نانڈ یڈ اور حسان رضاتحسینی نے پیش کیے اور حافظ ریحان رضا نے تلاوت قرآن سے کانفرنس کاآغاز فرمایا ۔اس موقع پر مفتی غلام نبی امجدی کو سند افتاء اور مرکز اہلسنت بریلی شریف سے اجازت وخلافت عطا ہونے کی خوشی میں استقبال کیاگیا۔اس موقع پر مولانا دلاور حسین رضوی، مولاناعبدالعظیم (نانڈیڈ) مفتی حسان امجدی ممبئی مفتی شاہد امجدی ممبئی مولانا غلام رسول امجدی مولانانوشاد رضوی، مولانا غلام جیلانی مصباحی، حافظ منور،حافظ احمدرضا،مولاناشعیب حافظ عبدالرزاق، حافظ نثار،گل خان رضوی، حافظ مجاہد،عبدالعزیز کھتری،قاری عبدالرؤف وغیرہ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت فرمائی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے