نئی دہلی: ہماری آواز/19 دسمبر(پریس ریلیز) مغربی دہلی کے وشنو گارڈن علاقے میں ہفتے کی صبح ایک مکان کی چھت منہدم ہونے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
دہلی فائربریگیڈ سروس نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح قریب دس بج کر دس منٹ پرہوا۔ گراؤنڈ فلو پر واقع ایک مکان کی چھت کا حصہ اس کے نیچے بیٹھے چھ لوگوں پر جا گرا۔
ان چھ میں سے چار لوگوں کو اسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔باقی دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے جبکہ چھٹا شخص معمولی طورپر زخمی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ سبھی مزدور تھے،جب یہ حادثہ ہواتو وہ کچھ کام کررہےتھے۔
حادثے کی اطلاع پاتے ہی فائربریگیڈ ،ایمبولینس اورڈی ڈی ایم اے فوری کارروائی دستے کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں۔
حادثے کی صحیح وجہ کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے۔اس کا پتہ اب جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی چلے گا۔