سماجی گلیاروں سے مہاراشٹرا

خدمت خلق کے ساتھ غریب مسلمانوں کی اعانت اہم فریضہ

"تاج الشریعہ کلینک دیانہ” کی افتتاحی بزم میں علماے کرام کا اظہار خیال

مالیگاؤں:امدادی طرز پر طبی خدمات فراہم کرنا وقت کا تقاضا ہے- ہمارے یہاں بہترین ہاسپٹل اور بہترین ڈاکٹرز کی ٹیم ہونی چاہیے جو خدمت خلق کے ساتھ غریب مسلمانوں کی اعانت کریں-نوری مشن نے آج اِس دوسرے ’’تاج الشریعہ کلینک‘‘ کا امدادی طرز پر قیام عمل میں لایاجو لائق ستائش ہے-اس سے قبل بھی حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے گولڈن نگر پاور ہاؤس کے پاس ایک شفا خانہ جاری کیا گیا ، جو کامیابی کے ساتھ طبی خدمت انجام دے رہا ہے۔ اس طرح کا اظہارِ خیال حضرت مولانا عبیداللہ خان مصباحی نے تاج الشریعہ امدادی کلینک (نور نگر دیانہ) کی افتتاحی بزم میں فرمایا۔ ۲۳؍جنوری ٢٠٢٢ء اتوار کی شام نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کی جانب سے ’’تاج الشریعہ‘‘ سے منسوب کلینک کا افتتاح عمل میں آیا۔یہاں دعائیہ کلمات حضرت مولانا مدثر حسین ازہری (پرنسپل :جامعہ حنفیہ سنیہ) نے ادا کیے اور فرمایا کہ: مخلوق خدا کی خدمت بہترین عمل اور مقبول فریضہ ہے- اللہ و رسول کی رضا و خوشنودی کے لیے فوز و فلاح کے کام انجام دینا نوری مشن کا مقصد ہے۔حضرت مولانا احمد رضا ازہری نے نوری مشن کے اراکین کو فلاحی کاموں پر مبارکباد پیش کی-غلام مصطفیٰ رضوی نے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ افتتاحی بزم کا آغاز حافظ رفیق برکاتی کی تلاوت سے ہوا-نعت پاک کا نذرانہ محمد ہاشم رضا نے پیش کیا، ’’مصطفائے ذات یکتا آپ ہیں‘‘ کے پاکیزہ نغمے سے فضا مشک بار ہو گئی-یہاں پر ائمہ کرام و حفاظِ کرام بھی جلوہ بار تھے، جن میں حافظ جعفر رضوی، حافظ صدام حسین اشرفی، حافظ محمد جاوید اشرفی، حافظ محمد شہزاد رضوی،حافظ حامد رضا، حافظ ناظم اشرفی، حافظ محمد اویس رضاکے اسماے گرامی شامل ہیں۔ جب کہ شکیل انجینئر، عزیز الرحمان سر،ڈاکٹر عاطف خان، عبدالسلام انجینئر،شریف بھائی(حسان میڈیکل)، وسیم کاملی، لئیق احمد پلمبر، سلیم بھائی، عبدالحمید سمیت بیسیوں معززین موجود تھے۔بزم سجانے میں فرید رضوی، معین پٹھان، شہزاد برکاتی، شاداب رضوی،عدنان رضا، یاسین رضوی،آصف رضوی سمیت درجنوں احباب نے حصہ لیا۔ سلام و دُعا پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر دُعائیہ وِرد پر مشتمل اسٹیکر تقسیم کیا گیا۔ جب کہ اسی دن شام میں او پی ڈی شروع کر دی گئی۔ بچوں اور خواتین کے لیے جاری اس شفا خانہ سے پہلے دن معائنہ و دوا فِری فراہم کی گئی۔ تقریباً دو سوافراد نے استفادہ کیا۔جب کہ روزانہ امدادی طرز پر خدمت جاری رہے گی۔رپورٹ نوری مشن نے ارسال کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے