تقریب میں شرکت کے بعد لوٹ رہے تھے گھر
ہماری آواز متھرا
متھرا:08 دسمبر(پریس ریلیز) اترپردیش کے ضلع متھرا کے سریر کوتوالی علاقے میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں پک اپ سوار 4افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 12افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ٹینٹی گاؤں کے کچھ افراد مانٹ مول گاؤں سے ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد پیر کی رات اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔
ان کی گاڑی ٹینٹی گاؤں کے نزدیک انڈر پاس سڑک کنارے کھڑی اینٹ لدے ٹرکٹر-ٹرالی سے ٹکرا گئی۔