راجستھان

حکومت نے ہمہ جہت ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: گہلوت

جے پور/راجستھان: ہماری آواز/ 18 دسمبر (پریس ریلیز)وزیراعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت نے اپنی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر دس ہزار آٹھ سو کروڑ سے زیادہ لاگت کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ریاست میں صحت، پانی، بجلی اور سڑکوں سمیت ہمہ جہت ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

مسٹر گہلوت نے آج ریاستی حکومت کے دو سال پر منعقدہ آن لائن پروگرام میں دس ہزار آٹھ سو کروڑ سے زیادہ کی لاگت کے 1362 ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ مارچ سے کورونا کی وبا کے باوجود، ریاستی حکومت نے اپنی کوشش کی اور عوام سے کئے گئے وعدوں میں اب تک 50 فیصد سے زیادہ پورا کیا گیا ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے