لکھنؤ

حکومتی غلط فیصلوں کے خلاف اپوزیشن کے کھڑے ہونے سے یوگی حکومت خائف ہے:اکھلیش

ہماری آواز لکھنو
لکھنؤ:18دسمبر(پریس ریلیز) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی حکومت جمہوری اقدار کو زک پہنچانے کی سازشیں کررہی ہے اور ایک ایک کر کے آئینی اداروں کو غیر فعال بنانے اور ان سے وابستہ عوامی نمائندوں کو رسوا کرنے کا کام کررہی ہے۔

مسٹر یادو نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ عوام بی جے پی کی اس عوام و آئین مخالف رویہ کو اچھی طرح سے سمجھ رہے ہیں اور وہ وقت آنے پر اس کا مناسب و سخت جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے سرکاری غلط فیصلوں کے خلاف کھڑے ہونے سے یوگی حکومت خائف ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے