بنگال

سب ہندوستان کے شہری ہیں، ہم سب کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتے ہیں :ممتا

ہماری آواز کلکتہ
کلکتہ 18دسمبر(پریس ریلیز)مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مذہبی بنیاد پر نفرت پھیلانے والوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں یقین رکھتے ہیں اور ہندوستان کے دستور میں ملک کے تمام باشندوں چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب ، فرقے اور زبان بولنے والے ہوں , سب کے حقوق برابر ہیں اور تمام ہندوستان کے شہری ہیں ۔

یوم اقلیت کے موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں آباد تمام طبقات کے حقوق اور مفادات کی حفاظت کرنا ان کا فرض ہے ۔
اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ریاست میں فرقہ واراہ ہم آہنگی کے قیام کی کوششوں کے ساتھ اقلیتوں کی فلاح وبہبود کےلئے کام کرتے ہیں ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے