سید محمد افضل میاں برکاتی صاحب کا انتقال جماعت اہل سنت کا عظیم خسارہ: علماے کرام
علی گڑھ : ہماری آواز (ضیاءالرحمن امجدی)18/دسمبر// کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد (وحید نگر)علی گڑھ میں ایک تعزیتی محفل منعقد ہوئی جس میں حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی مارہروی کے انتقال پر ملال پر رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور قرآنی خوانی کا اہتمام کیا گیا. حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی صاحب سچے عاشق رسول اور قوم کے ہمدرد تھے، آپ جب بھی کسی سے ملتے خندہ پیشانی سے ملتے،آپ کے اکثر اوقات مخلوق خدا کی خدمت میں گزرتے. آپ حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمۃ سے والہانہ عشق و محبت رکھتے تھے، آپ اکثر اعلیٰ حضرت کالکھا ہوا یہ کلام پڑھاکرتے تھے
دل عبث خوف سے پتا سا اڑا جاتاہے
پلہ ہلکا سہی بھاری ہے بھروسہ تیرا
ایک میں کیا مرے عصیاں کی حقیقت کتنی
مجھ سے سو لاکھ کو کافی ہے اشارہ تیرا
آپ کا وصال جماعت اہل سنت کا ایک عظیم خسارہ ہے،اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے جماعت اہل سنت کو حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی صاحب کا نعم البدل عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو خصوصیت کے ساتھ شیخ المشائخ حضور سید امین میاں قادری، حضور سید نجیب میاں قادری، حضور سید محمد اشرف میاں قادری، حضور سید محمد امان میاں قادری مدظلہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مشائخ مارہرہ مطہرہ کے فیضان سے جملہ اہل سنت کو مالا مال فرمائے.اس موقع پر مولانا شمشاد اجمل برکاتی، عالیجناب سید مصطفی علی قادری، اسرار رضوی، انو بھائی اور دیگر حضرات موجود تھے۔