ہردوئی

پیغام امن ومحبت گھر گھر پہنچانا وقت کا تقاضا ہے: افروز بادل

بلگرام/ہردوئی ہماری آواز(حافظ طریق احمد) پیس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری افروز بادل نے  آج گوپامو پہانی اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا، فتحپور دویا میں منعقد میٹنگ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا ملک سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا اور پیغام امن ومحبت عام کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے، انہوں نے ریاست کی حکمراں جماعت پر الزام لگایا کہ پسماندہ طبقات کو دھوکہ دیا گیا، حکومت تعلیم و تحفظ اور علاج مہیا کرانے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، انہوں نے ملک میں جاری کسان احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا، انہوں نے تاریخ آزادی پر کہا کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں ہر طبقہ نے قربانیاں پیش کیں ، آئین نے ہر شہری کو مساویانہ حقوق دئے ہیں، سب کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، مسلمانوں کی پسماندگی پر کہا مسلمانوں کی حالت بد سے بدتر کردی گئی ، مسلمانوں کی پسماندگی کا تذکرہ سچر کمیٹی میں بھی کیا گیا، انہوں نے کہا پیس پارٹی ملک کے پسماندہ سماج کو انکے حقوق دلانے کیلئے اپنی جدجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر محمد احمد خان، مستقیم خان وغیرہ موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے