اللہ تعالیٰ تحقیقی و فلاحی اور ہمہ جہت دینی خدمات کیلئے نوری مشن کواستحکام عطا فرمائے
حضور اشرف الفقہاء، علامہ اعظمی اور علامہ محمد ارشد مصباحی کی مشاورت سے ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کا قیام
مالیگاؤں:اللہ تعالیٰ تحقیقی و فلاحی اور ہمہ جہت دینی خدمات کیلئے نوری مشن کو استقامت بخشے اور استحکام عطا فرمائے۔ اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے تعمیری کام کے اِس آغاز کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔ایمان و عقیدے کی حفاظت کے لیے کی جانے والی کوششیں اللہ تعالیٰ مقبول فرماتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس ریسرچ سینٹر سے تعلیماتِ اعلیٰ حضرت کی اشاعت عمدہ طریقے سے ہوگی۔ فلاحی و تربیتی کاموں کو فروغ ملے گا۔اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو مقبولیت سے نوازے۔ اس طرح کے دعائیہ تاثرات کے ساتھ شیخ طریقت خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں (ممبئی) نے ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کا سنگِ بنیاد رکھا۔آپ نے اسباب و وسائل کی فراہمی کے لیے اصحابِ خیر کو ترغیب دی تا کہ اس علمی سینٹر کی تعمیر مکمل کی جا سکے۔ ۱۳؍دسمبر اتوار کی شام نور باغ میں سینٹر کے لیے مختص زمین پر منعقدہ سنگِ بنیاد کی اس باوقار تقریب میں مولانا مدثر حسین ازہری نے کہا کہ: بچوں کی دینی تربیت اور قوم کی فکر سازی کے لیے بیدار ہونا ہوگا۔ اس رُخ سے تحقیقاتی فکر کی پرورش قابلِ قدر ہے، ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ سے صحت مند قدروں کا فروغ ہوگا۔ ازیں قبل مولانا عبیداللہ خان مصباحی نے اغراض و مقاصد کے ضمن میں فرمایا کہ:مستقل اور متواتر لٹریچرز کی اشاعت، کثیر جلدوں پر مشتمل اہم کتابوں کی فراہمی، ترجمۂ قرآن کنزالایمان کی متعدد بار اشاعت اور غریب پروری کے لیے عملی اقدامات نوری مشن کی اہم خدمات ہیں۔ سینٹر کے قیام کی ترغیب میں حضور اشرف الفقہا مفتی محمد مجیب اشرف علیہ الرحمۃ، علامہ قمرالزماں اعظمی اور علامہ محمد ارشد مصباحی (اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یوکے) کی ترغیب و مشاورت رہی ہے۔ علامہ محمد ارشد مصباحی نے اس موقع پر یہ پیغام بھیجا کہ: ’’مالیگاؤں میں اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے ذریعے علمی و تحقیقی کاموں کو آگے بڑھائیں۔ فلاحی خدمات کا دائرہ اخلاص کے ساتھ وسیع کریں ۔ مشن اعلیٰ حضرت کے فروغ کے لیے میری دُعائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں۔‘‘اس موقع پر ’’ترجمۂ قرآن کنزالایمان‘‘ شائع کیا گیا جس کے لیے غلام مصطفیٰ رضوی کا یہ تاثر رہا کہ ہم نے سنگِ بنیاد کی ساعتوں کو یادگار بنانے کی غرض سے ’’کنزالایمان‘‘ کی اشاعت کی۔ شہزادۂ غوث اعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں نے سنگِ بنیاد رکھا۔ مفتی نعیم رضا مصباحی، مفتی عرفان مصباحی، حافظ سراج رضوی، حافظ تجمل رضوی، حافظ محمد ابراہیم رضوی،حافظ عبدالرحمٰن اشرفی،حافظ شاہد رضا، ڈاکٹر حامد اقبال، پروفیسر عبدالمجید صدیقی،محمد حسین شیدا میرٹھی، حاجی رفیق خان رضوی،ڈاکٹر رئیس احمد رضوی،ڈاکٹر مشاہد رضوی،بدرالدجیٰ سر، مشیر سر، حاجی خالد غازیانی، حاجی شبیر پنجابی، محمد عمران رضوی، رئیس رضوی،محمد سعید پلمبر، عبدالرشید پٹھان، امتیاز خورشید،شہزاد عامر،شہزاد صدیقی سر،امتیاز صابری، مدثر رضوی، حاجی محمد امین، رمضان کاملی، حامد رضا سر ،عزیزالرحمٰن سر، ایڈوکیٹ جمال رضوی، محمد مسعود تابانی سمیت سیکڑوں معززین و اہلِ علم و دانش نے شرکت کی۔اطراف کے شہروں سے بھی درجنوں نمایاں شخصیات شریک رہیں۔ محفل سجانے میں غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، معین پٹھان رضوی، یاسین رضوی، شیخ شاداب رضوی، شہزاد برکاتی، سعد رضوی، ارشد رضا، زید رضا نے جدوجہد کی۔اختتام پر اشاعت نوری مشن ’’لباسِ حضورﷺ‘‘ تقسیم کی گئی۔جب کہ سلام و دُعا پر اس پاکیزہ محفل کا اختتام ہوا۔
رپورٹ :نوری مشن مالیگاؤں
غلام مصطفیٰ رضوی 9325028586
فرید رضوی 9273574090
معین پٹھان رضوی 7588815888