بلگرام/ ہردوئی، ہماری آواز ( حافظ طریق احمد)پیس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری افروز بادل نے ملک کی بدحالی کے لئے کانگریس ،بی جے پی اور دوسری سبھی سیاسی جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پیس پارٹی کو آئندہ انتخاب میں کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ وہ آج سانڈی اسمبلی حلقہ کے سانڈی قصبہ و مواضعات میں پارٹی کو استحکام فراہم کرنے کیلئے دورے پر تھے، لوگوں سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح کے حالات ملک میں بنتے جارہے ہیں اور ہر طرف فراہم واریت، خوف ودہشت کا ماحول ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، اور نئی نسل کو یہ جاننا ضروری ہے کہ ہمارے بزرگوں کی کیا قربانیاں تھیں اور انہوں نے ملک کی کس طرح خدمت کی ہیں، انہوں نے کہا جو قوم اپنے بزرگوں کو فراموش کردیتی ہے اس کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے، انہوں نے کہا پیس پارٹی 2022میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مضبوطی سے الیکشن لڑے گی، جس کی تیاری ابھی سے کیجارہی ہے اس موقع پر سانڈی اسمبلی حلقہ کے صدر محمد شعیب ہردوئی حلقہ کے صدر مستقیم خان وغیرہ بطور خاص موجود رہے
متعلقہ مضامین
دریاآباد: سیکٹر انچارج و سابق بلاک پرمکھ کی رہائش گاہ پر سماج وادی رکنیت مہم کا انعقاد
دریاآباد/بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری ) بارہ بنکی 270 دریا آباد کے گاؤں کیٹھایا میں سیکٹر انچارج پنکج کمار سنگھ ولد دنیش پرتاپ سنگھ سابق بلاک پرمکھ کے وہاں سماج وادی رکنیت مہم کا پروگرام مکمل ہوا۔پروگرام کے مہمان خصوصی سماج وادی پارٹی کے لیڈر سابق کابینہ وزیر اور سابق ریاستی جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ […]
کابینہ توسیع میں تاخیر، جے۔ڈی۔یو۔ بی۔جے۔پی۔ سے معاوضہ چاہتی ہے؟
تحریر: سیماب اختر9199112324 این ڈی اے کی حکومت سازی کے بعد ہی مسلسل تلخ رشتوں کو لیکر جے ڈی یو اور این ڈی اے میں شامل دیگر پارٹیوں کا یہ دعویٰ مسلسل رہا ہے کہ ہمارا اتحاد اٹوٹ ہے اور اس رشتے کو نبھانے کے لیے ہمیشہ سے ہی پرعزم رہے ہیں اور آئندہ بھی […]
یوپی اسمبلی انتخابات: شیوپال کا اویسی سے اتحاد متوقع
شادی کی ایک تقریب میں میڈیا نمائندوں سے کہی یہ بڑی بات لکھنو ہماری آواز: 09دسمبر(پریس ریلیز) پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) کے سربراہ و سابق سماج وادی لیڈر شیوپال یادو نے بدھ کو کہا کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کا حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کے پارٹی […]